Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی سے اغوا ہونے والی 12 سالہ لڑکی پنجاب سے بازیاب


 کراچی میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے 15 ستمبر کو اغوا ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو پولیس نے پنجاب کے شہر لودھران سے بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 35 سی سے 15 ستمبر کو لاپتہ ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو سرجانی تھانے کی انویسٹی گیشن پولیس نے پنجاب کے شہر لودھراں میں کارروائی کر کے بازیاب کرا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو 25 سالہ ملزم شہباز نے شادی کرنے کی غرض سے اغوا کیا تھا، کارروائی کے دوران ملزم شہباز فرار ہوگیا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم شہباز کے بھائی سمیت 4 رشتہ داروں کو اغوا میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

Post a Comment

0 Comments