Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور: مسلم لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کی 5 برس بعد وطن واپسی پر صوبائی دارالحکومت میں ان کا ضبط شدہ مکان دوبارہ آباد ہونے کا امکان ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گلبرگ میں واقع گھر 5 سال سے ویرانی کامنظر پیش کررہا ہے، تاہم اسحاق ڈار کی واپس وطن آمد کے موقع پر توقع کی جارہی تھی کہ وہ یہاں دوبارہ رہائش اختیار کریں گے۔ گھر کے باہر گیٹ پر تالا لگا ہوا ہے جب کہ عمارت کے باہر لکھا ہوا ہجویری ہاؤس بھی مٹ چکا ہے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کے گھر کو نیب کی جانب سے نیلامی کے لیے ڈی سی کوخط لکھا گیا تھا، لیکن اسحاق ڈار کے اہل خانہ کی جانب سے اس معاملے کو عدالت عالیہ سے رکوا دیا گیا تھا۔علاوہ ازیں اسحاق ڈار کے مکان کو پی ٹٰی آئی کی حکومت نے پناہ گاہ میں بدل دیاتھا، تاہم ڈار فیملی کی جانب سے قانونی جنگ لڑنے کے بعد اس پناہ گاہ کوبھی ختم کروا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اس مکان سے متعلق تاحال کوشش کی جارہی ہے کہ اسے ضبط کرکے نیلام کردیاجائے ۔


Post a Comment

0 Comments