Ticker

6/recent/ticker-posts

خیبر پختونخوا حکومت نے دبئی ایکسپو کے نام پر 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کردی ہے

دبئی ایکسپو پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کی گئیں۔ دستاویزات کے مطابق ایکسپو میں شرکت پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دبئی ایکسپو میں وزراء،مشیر،بیورکریٹس کے ساتھ مختلف برینڈز کے درجنوں افراد بھی گئے۔ دوسری جانب مشیر برائے صنعت کریم خان کا کہنا ہے کہ دبئی ایکسپو کے لئے مختص رقم میں سے 67 فیصد بچت کی،ثقافتی طائفے میں مقامی فنکاروں کو شامل کیا گیا تھا،اگر کسی کے ساتھ فیملی گئی بھی تھی تو وہ ذاتی خرچ پر گئی ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments