Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یار خان میں 8 سالہ بچی کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق رحیم یارخان کے تھانہ آب حیات کے علاقے میں 8 سالہ بچی کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے اغوا اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور 4 ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بچی کے والد کا موقف ہے کہ گزشتہ روز بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ چند دن قبل بااثر زمینداروں سے راستے میں گٹر بنانے کے تنازع پر تکرار ہوئی تھی جس کی وجہ سے بچی کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments