Ticker

6/recent/ticker-posts

ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے بڑے پیکج کی تیاری شروع کردی ہے۔

ے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی بھرپور معاونت کی جائے گی اور ریلیف کے لیے فنڈز فراہم کرنے میں حصہ لیں گے۔ بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ غریب، بیمار خواتین،بچوں اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔ ینک کے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا اور کسانوں کو دوبارہ فصلیں اگانے اور پاؤں پی کھڑا ہونے کے لیے مواقع دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سیلاب سے تباہ سڑکوں، پل اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کریں گے جب کہ مکانات، اسکول، اسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو میں بھی معاونت مدد دی جائے گی۔ اے ڈی بی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی ہے اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور اس کا پیمانہ حیران کن ہے۔ اے ڈی بی ابتدائی طور پر 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرچکا ہے اور یہ رقم خوراک، خیموں اور ریلیف کی دیگر اشیاء کیلئے منظور کی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments