Ticker

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

نگل کی صبح ائیرپورٹ سیکورٹی فورس نے چرس سے بھرے کیپسول نگل کر بحرین جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبرسے تعلق رکھنے والے ملزم نے 110 چرس بھرے کیپسول نگل رکھے تھے۔ ملزم کو اسپتال منتقل کرکے چرس سے بھرے کیپسول برآمد کر لئے گئے۔ اے اين ايف نے بتایا کہ ملزم سے برآمد کیپسولز سے636 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments