Ticker

6/recent/ticker-posts

پنجاب حکومت نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں پیچیدہ لیور سرجری کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


پنجاب حکومت نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں پیچیدہ لیور سرجری کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ بچوں کے دل کی پیچیدہ سرجری بھی ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل کی جائے گی۔

ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے کیلئے مختص رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جگر کی پیچیدہ سرجری کو ہیلتھ کارڈ میں شامل کیا جائے گا، اور سرکاری اسپتالوں کے ساتھ نجی اسپتالوں کے ماہرین بھی پیچیدہ سرجری میں معاونت کریں گے۔

پنجاب حکومت کے مطابق نجی اسپتالوں کی معاونت سے چھوٹے بچوں کی کارڈیک سرجری کو بھی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔


 

Post a Comment

0 Comments