Ticker

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی: دومختلف واقعات میں 3 خواتین قتل


 راولپنڈی میں ایک دن میں دومختلف واقعات تین خواتین کو قتل کر دیا گیا۔

آٹھ مہینے پہلے لاہور سے راولپنڈی منتقل ہونے والی دو بچوں کی ماں کا بے دردی سے قتل افسوسناک واقعہ تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آیا۔ نشتر کالونی میں سڑک کنارے بوری بند کاش ملی تو پولیس چار گھنٹے میں ہی ملزم تک پہنچ گئی۔

ایس پی راول بابر جوئیہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا تعلق لاہور سے تھا اور یہاں اکیلی رہتی تھی۔ تیس سالہ انعم کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی، مقتولہ نے چند روز قبل اپنے دونوں بچوں کو بھی واپس لاہور بھجوا دیا تھا۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ عدیل نامی جو شخص ہے اس نے اس کو گلا دبا کے قتل کیا۔ نامزد ملزم شائد مقتولہ سے رشتہ استوار کرنا چاہ رہا تھا اور ناکامی پر اس نے قتل کر دیا۔

دوسری جانب راولپنڈی کی ہی تحصیل گوجر خان میں دیرینہ دشمنی پر دو خواتین کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ سعدیہ اور عصمت شاہین نند اور بھابی ہیں۔ آئی جی پنجاب کے نوٹس کے باجود ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

Post a Comment

0 Comments