Ticker

6/recent/ticker-posts

اللہ کی شان؛ 7 ماہ سے بیہوش خاتون نے بچی کو جنم دیدیا


 بھارت میں 7 ماہ سے اسپتال میں بیہوش پڑی خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے مقامی اسپتال میں ایک 23 سالہ خاتون جو تقریباً 7 ماہ سے اسپتال میں بے ہوش پڑی تھی نے ایک بچی کو جنم دیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق نومولود بچی بلکل صحتمند ہے تاہم بچی کی ماں ابھی تک بیہوش ہے، وہ آنکھیں کھولتی ہے لیکن کسی حکم پر عمل نہیں کرتی۔

مذکورہ خاتون31 مارچ کو اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھی جس میں اسکے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق جب خاتون کو اسپتال لایا گیا تو وہ 40 دن کی حاملہ تھی اور اسکے پیٹ میں موجود بچہ صحتمند تھا، انہوں نے بچے کو رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ مریض کے اہل خانہ پر چھوڑ دیا تھا۔

فی الحال چونکہ مریضہ بے ہوش ہے اس لیے وہ بچی کو دودھ پلانے سے قاصر ہے، بچی کو بوتل سے دودھ دیا جا رہا ہے، خاتون کے 30 مارچ سے 15 جون کے درمیان کل پانچ نیورو سرجیکل آپریشن کیے جاچکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments