Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی کا نامور شوٹر لاہور میں گرفتاری کے بعد رہا


 کراچی کا نامور شوٹر لاہور میں گرفتاری کے بعد رہا ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شوٹر وصی اقبال کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا جسے عدالتی بیلف نے برآمد کر کے چھوڑ دیا،  پولیس حکام نے ایس ایچ او کی اطلاع پر بروقت ایکشن نہ لیا جس کی وجہ سے خطرناک ملزم رہا ہو گیا۔ 

شوٹر وصی اقبال پر 19 افراد کے قتل کے مقدمات درج ہیں، علاوہ ازیں 14مقدمات میں سکھر جیل میں بھی سزا کاٹ چکا ہے۔ وصی اقبال کا شناختی کارڈ پر نام ارمان تسلیم ہے۔

بک میکر  بھنڈر کا تعلق لاہور کے ایک شوٹر گروپ سے ہے، بھنڈر نے وصی اقبال کو لاہور کے شوٹر گروپ سے ملوایا، وصی کو ٹارگٹ ملنے سے قبل سابق ایس ایچ او نشتر نے چار دن قبل گرفتار کیا تھا

Post a Comment

0 Comments