Ticker

6/recent/ticker-posts

پنجاب بھر کے نکاح رجسٹرارز کو ترمیم شدہ نکاح نامے کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم


 لاہور  ہائیکورٹ  نے  پنجاب حکومت کو صوبے بھر کے نکاح رجسٹرارز کو ترمیم شدہ نکاح نامے کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے درخواست گزار خاتون مہر شوکت کی درخواست پر حکم جاری کیا اور  عدالت نے پنجاب حکومت کو ترمیم شدہ نکاح نامے کی تیاری اور اس کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

مہر شوکت نے شوہربہزاد قریشی کے خلاف نکاح نامے میں پہلی شادی کا نہ لکھنے پر عدالت سے رجوع کیا۔

خاتون کا مؤقف تھا کہ بہزاد قریشی نے نکاح نامے میں اپنی امریکا میں ہونے والی شادی اور طلاق کو چھپایا، اس لیے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

عدالت میں  بہزاد قریشی نے مؤقف اختیار کیا کہ نکاح نامے میں کہیں یہ نہیں پوچھا گیا کہ پہلی شادی ہوئی تھی یا نہیں؟ بہزاد قریشی کے وکیل کا مؤقف تھا کہ نکاح نامے کے کالم 21 میں صرف پہلی شادی سے بچوں کے متعلق پوچھا گیا ہے جس کا جواب نفی میں لکھا۔

Post a Comment

0 Comments