Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آر کے گھر ڈکیتی، اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا

ڈاکو ایف بی آرکے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران اقبال کے گھر سے امریکی ڈالر، طلائی زیوارت اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے


 راولپنڈی: ڈاکو ایف بی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران اقبال کے گھر سے ہزاروں امریکی ڈالر، طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے منگرال ٹاؤن میں ایف بی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر پر ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران اقبال کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو گھر سے 7400 امریکی ڈالر، 15 تولہ طلائی زیورات اور 2 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے۔

مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ دو نقاب پوش خواتین نے میری اور اہلیہ کی غیرموجودگی میں والدہ کو گھر میں یرغمال بنایا، شور مچانے پر دونوں نقاب پوش خواتین نے میری والدہ کو دھکا دے کر فرش پر گِرا دیا جس سے انہیں چوٹیں بھی آئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Post a Comment

0 Comments