Ticker

6/recent/ticker-posts

قمبر شہداد کوٹ: محکمہ خوراک کی لاپرواہی سے ہزاروں من گندم خراب


 قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ میں محکمہ خوراک کی لاپرواہی سے ہزاروں من گندم خراب ہوگئی۔

بارش کے پانی سے خراب ہونے والی گندم خشک کرنے کے لیے سینٹر کے باہر پھیلا دی گئی۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہناہے کہ بارشوں کے دوران گندم کے ذخائر کو ترپالوں کے ذریعے ڈھانپ دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے گوداموں میں خراب ہونے والی گندم کا سروے کروایا جارہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments