Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے تیاری کیلئے 1 ماہ کی حتمی مہلت دینے سے متعلق وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک کی استدعا منطور کرلی۔


 پیر کو کیس کی سماعت کے دوران فریال تالپور کے وکیل فاروق نائیک نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی اور کیس کیلئے اسلام آباد آیا تھا،اس لئے تیاری کا وقت دیا جائے۔

انھوں نے حتمی دلائل دینے کا کہہ کر اکتوبر کے آخری ہفتے کا وقت مانگا۔ اس پرتحریک انصاف کے وکیل علی بخاری نے سخت مخالفت کرتے ہوئے دلائل میں کہا کہ سال 2019 میں درخواست دائر کی تھی اور اب 2022 ہے، اب مقدمہ بھی 8 ماہ بعد سماعت کیلئے مقرر ہوا ہے۔

کمیشن نے وکیل پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فاروق نائیک کو حتمی دلائل کیلئے 27 اکتوبر تک کی آخری مہلت دے دی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عدم پیروی کے باعث فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی پہلی درخواست خارج کردی تھی۔ تاہم بعد میں دائر درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی تھی۔

تحریک انصاف کے ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کےخلاف سالانہ گوشواروں میں جائیداد چھپانے پر درخواست دائر کی تھی۔

Post a Comment

0 Comments