Ticker

6/recent/ticker-posts

لاپتہ افراد ریاست کیلئے چیلینج، مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں: احسن اقبال

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا پاکستان کی تحریک بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے تھی لیکن ایوب خان نے پاکستان کی بیلٹ اور ووٹ کی تحریک کو راستے سے ہٹایا۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم اسلام آہاد ہائیکورٹ میں پیش، لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی جاوید اقبال سے لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ کا عہدہ واپس لیا جائے: پی اے سی کا وزیر اعظم کو خط احسن اقبال کا کہنا تھا ہمیں طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو، معیشت مضبوط نہیں ہو گی تو پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔ وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلینج ہیں، وفاقی حکومت مسنگ پرسنز کے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments