Ticker

6/recent/ticker-posts

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوگئی۔

ین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1662 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1500 روپے اور 1286 روپے کی غیرمعمولی کمی ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 54 ہزار 700 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 32 ہزار 630 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1570 روپے اور 1346 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Post a Comment

0 Comments