Ticker

6/recent/ticker-posts

پانچواں ٹی20؛ انگلینڈ کی پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت


 لاہور: سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

پاکستان کی ٹیم میں آل راؤنڈر عامر جمال ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ شاداب خان اور حیدر علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ خوشدل شاہ، عثمان قادر اور محمد حسنین آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

پاکستان الیون

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، نائب کپتان شاداب خان، عامر جمال، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر۔

انگلینڈ الیون

الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، سیم کرن، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس، عادل رشید، مارک ووڈ۔

Post a Comment

0 Comments