Ticker

6/recent/ticker-posts

خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث 25 ہزار حاملہ خواتین متاثر ہوئیں

ملک بھر میں سیلاب سے جہاں عام افراد متاثر ہوئے وہیں لاکھوں حاملہ خواتین بھی مشکلات کا شکار ہیں جو سیلاب سے بچ گئیں مگر سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ حفظان صحت نہ ہونے کی وجہ سے زچہ و بچہ دونوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے جس کے سدباب کےلیے خیبرپختونخوا حکومت سے 300 سے زائد زچہ و بچہ کیمپس قائم کردئیے ہیں خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 25 ہزار حاملہ خواتین متاثر ہوئی ہیں، جن کیلئے حکومت کی جانب سے 13 اضلاع میں زچہ و بچہ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ زچہ بچہ میڈیکل کیمپس کیلئے نیو برن اور سیفٹی کٹس مہیا کی گئی ہیں، اب تک پندرہ ہزار حاملہ خواتین کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 20 ہزار زچگیاں متوقع ہیں، متاثرین میں زچہ و بچہ کیسز کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں سیلاب زدہ اضلاع میں 25 ہزار حاملہ خواتین متاثر ہوئی ہیں۔حاملہ خواتین کے لئے 13 اضلاع میں زچہ و بچہ میڈیکل کمپلیکس جاری ہیں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق ان سیلاب زدہ اضلاع میں 300 سے زائد زچہ بچہ میڈیکل کیمپس لگائے جاچکے ہیں۔ زچہ بچہ میڈیکل کیمپس کیلئے نیو برن اور سیفٹی کٹس مہیا کی گئی ہیں۔ اب تک پندرہ ہزار حاملہ خواتین کی سکریننگ کی گئی ہے۔۔

Post a Comment

0 Comments