Ticker

6/recent/ticker-posts

احتساب عدالتوں نے سیاسی شخصیات ،بیورکریٹس اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف 26 ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دیے


 نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد احتساب عدالتوں نے 26 ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیے ہیں، ان میں سیاسی شخصیات، بیورکریٹس اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریفرنسز شامل ہیں۔

نیب کو وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازکیخلاف رمضان شوگرملز ریفرنس بھی واپس بھجوا دیا گیا ہے۔

پنجاب یوتھ فیسٹیول، ڈی پی او ساہیوال اسکینڈل سمیت دیگرکرپشن ریفرنسز بھی نیب کو واپس بھیج دیئے گئے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے 12 کیسز جب کہ احتساب عدالت کے جج اسدعلی نے 8 ریفرنسز دائرہ اختیار ختم ہونے پر واپس بھجوائے۔

Post a Comment

0 Comments