Ticker

6/recent/ticker-posts

نیا ناظم آباد میں کاروباری تنازعے پر دوست نے فائرنگ کرکے دوست کی جان لے لی۔


 کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں کاروباری تنازعے پر دوست نے فائرنگ کرکے دوست کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ نیو ناظم آباد کے نجی اسپتال کے اندر پیش آیا، مقتول اور ملزم آپس میں گہرے دوست اور کاروباری شراکت دار تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ زین العابدین اور شمس الہدیٰ کے مابین کافی عرصے سے کاروباری تنازعات چل رہے تھے، اور اسی سلسلے میں زین العابدین نے شمس الہدیٰ کو بات چیت کے لیے اسپتال بلایا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں دوستوں کے درمیان ناشتے کے دوران تلخ کلامی ہوئی، جو معاملہ بگڑنے پر ہاتھا پائی تک جاپہنچا، اور شمس الہدیٰ نے فائرنگ کردی، زین العابدین کو ایک گولی سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شمس الہدیٰ فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا، جب کہ 40 سالہ زین العابدین کی لاش کو عباسی شہید اسپستال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments