Ticker

6/recent/ticker-posts

سیلاب کے باعث تباہی روز بروز بڑھ رہی ہے ، نقصانات کا حجم 30 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گا LA NEWS HD

پاکستان میں سیلاب مزید تباہ کن ہوتا جا رہا ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی کی بدولت مجموعی نقصان بہت زیادہ ہے، سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں بہت مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور ہمیں تباہی در تباہی کا سامنا ہے، پانی سے بیماریاں پیدا ہوچکی ہیں، لوگ بڑے پیمانے پر بے گھر ہوئے، مویشی ہلاک اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔ سفیر پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کا حوالہ دیا کہ پاکستان میں کل نقصانات کا حجم 30 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گا، پاکستان تباہی سے نمٹنے کے لیے کوششیں کررہا ہے لیکن تباہی اتنی زیادہ ہے کہ ہم یہ کام اکیلے نہیں کرسکتے اس لیے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔ مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سیلاب سے پہلے ہی مشکلات کا شکار تھا کیونکہ یوکرائن کی صورتحال کی وجہ سے ہمیں خوراک کے عدم تحفظ جیسے مسائل کا سامنا تھا، پاکستان معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کررہا تھا اور ہم اس میں کامیاب ہو رہے تھے اور مثبت سمت جارہے تھے لیکن حالیہ سیلاب سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments