Ticker

6/recent/ticker-posts

حیدرآباد میں ڈاکوؤں نے کیش وین سے 6 کروڑ روپے لوٹ لئے


 حیدرآباد میں ڈاکو کیش وین سے چھ کروڑ کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، جب کہ کیش وین کاعملہ متضاد بیانات کے بعد زیرتفتیش ہے۔

حیدرآباد میں ڈاکوؤں نےکیش وین سے 6 کروڑروپے لوٹ لئے، اور باآسانی فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کے مطابق واردات این 5 قومی شاہراہ پر ہوئی، اور اس واردات میں مبینہ طور پر 8 ڈاکو شامل تھے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ کراچی سے 4 گاڑیاں 30 کروڑ کیش لے کر مورو روانہ ہوئی تھیں، اور ڈرائیورکے مطابق ملزمان 6 میں سے 3 باکس چھین کر لے گئے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق کیش وین کے عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور بیانات میں تضاد کی وجہ سے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments