Ticker

6/recent/ticker-posts

81 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دیدیا


 یلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 81 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو  قرار  دے دیا۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق  80 فیصد  عوام نے سیلاب کے متعلق اپنے خیالات  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  رواں سال جیسا سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا ہے۔

 سروے کے مطابق 70 فیصد پاکستانی سیلاب کے باعث مالی نقصانات اور  58 فیصد کھیتوں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر شدید پریشان نظر آئے۔ 

سروے میں بتایا گیا ہے کہ 70 فیصد پاکستانیوں نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو سیلاب سے بڑے نقصانات کی وجہ قرار دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments