Ticker

6/recent/ticker-posts

چینی شہری قتل؛ سیکیورٹی ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں، آئی جی سندھ کا جلد خوشخبری کا عندیہ


 آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ چینی شہریوں پر حملے کے معاملے میں سیکیورٹی ایجینسیوں سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (KATI) میں تقریب سے خطاب کے دوران آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس میں 30 ہزار میں سے 16 ہزار نئی بھرتیاں ہوچکیں، تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں، میرٹ کے بغیر میں بھی کسی کو پولیس میں بھرتی نہیں کرسکتا

آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں اور تمام اقدامات کررہے ہیں، پولیس کا محکمہ تفتیش کمزور ہے اس کو بہتر کر رہے ہیں، کراچی میں سیف سٹی پراجیکٹ پرکام تیزی سے جاری ہے، سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے رقم مختص اور یاداشت پر دستخط ہوچکے ہیں، شہر میں بڑی تعداد میں سی سی ٹی وی کیمرے لگ چکے ہیں۔

کراچی میں چینی نژاد شہریوں پر فائرنگ کے حوالے سے آئی جی سندھ نے کہا کہ چینی شہری قتل کیس میں ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں ، ملوث ملزمان کے خلاف ثبوت اکھٹے کررہے ہیں، اس حوالے سے سیکیورٹی ایجینسیوں سے بھی رابطے میں ہیں، تحقیقات کے دوران سراغ ملے ہیں جلد خوشخبری ملے گی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس شہر میں اچھا کام کررہی ہے ، تنقید مت کریں ، کراچی میں کسی آپریشن کی ضرورت نہیں ، 2013کے مقابلے میں کراچی کے حالات پولیس نے بہتر کئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments