Ticker

6/recent/ticker-posts

حرا فاؤنڈیشن نیویارک اور کشور ٹونی پیش فاٸونڈیشن کینیڈا کی جانب سے تاریخی تقریب کا انعقاد


 

 حرا فاؤنڈیشن نیویارک اور کشور ٹونی پیش فاٸونڈیشن کینیڈا کی جانب سے تاریخی تقریب کا انعقاد 

2۔ 1847ء کے بعد کسی بھی مسیحی برادری کے اسکول میں پہلا پروگرام جس میں پاکستان میں امریکن اعزازی اسناد سے نوازا گیا 

3۔ امریکن پروفیسر ڈاکٹر ٹونی جاوید اور پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ کشور ، چار امریکن یونیورسٹیز  اور یورپ سے اقوام متحدہ کے نمائندوں کی جانب سے خراج تحسین۔



حرا فاٸونڈیشن نیویارک اور کشور ٹونی پیس فاٸونڈیشن کینیڈا  کی جانب سے ایک تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا جو کہ 1847 کے بعد کسی بھی مسیحی برادری اسکول میں ایسا پہلا پروگرام ہے جس میں امریکن اعزازی سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ ا Raees Elshaddi School لاہور ایک ٹرسٹ اسکول ہے جہاں مسیحی برادری کے ضرورت مند بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ اس پروگرام  میں امریکن پروفیسر ڈاکٹر ٹونی جاوید کی جانب سے اسکول کے اسٹاف کو امریکن ایوارڈ آف ایکسیلنس کے سرٹیفیکیٹس دیے گٸے۔ چار امریکن یونیورسٹیز راٸیل امریکن یونیورسٹی , یونیورسٹی آف یو ایس اے , گرونانک ایجوکیشنل سروسز, یونیورسٹی آف آر ٹی  امریکہ , برطانوی براڈشاہ ایویشن ، راٹھور مینجمنٹ اینڈ کنسلٹسی جرمنی اور دیگر امریکن تنظیموں کی جانب سے, جن میں یورپ سے  اقوام متحدہ کے نمائندگان شامل ہیں ان کی طرف سے دنیا بھر میں مختلف ممالک کےصدور, ایمبیسیڈرز اور اعلیٰ عہدےداران کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ پروفیسرڈاکٹر ٹونی جاوید  اور پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ کشور کمیونٹی خدمات کو ہمیشہ سراہتے ہیں۔ یورپ سے اقوام متحدہ کی نمایندہ ڈاکٹر نورین اکرم راٹھور, نیویارک سے ڈاکٹر اہلم عرفاٸی , برطانیہ سے براڈ شاہ ایوی ایشن کے سی ای او پروفیسر کے بی رفیق, ڈاکٹر ریٹا, ڈاکٹر ثنا رشید , ڈاکٹر صاٸمہ جبین اور ڈاکٹر کرن کی خدمات نمایاں ہیں۔ قابل احترام یو ایس اے ایمبیسیڈر مس سونیا احمد کینیڈا سے حرا فاٸونڈیشن کی خدمات میں ساتھ ساتھ ہیں۔ لاہور میں حرا فاٸونڈیشن کی نماٸیندہ امریکن ڈاکٹر مدیحہ بتول اور ڈاکٹر نوشین خالد نے اس تقریب میں مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کی. بشپ سلامت , پرنسپل پاسٹر چراغ روشن , پاسٹر رٸیس گل کوٹ لکھ پت میں موجودہ سکول کی جانب سے شریک رہے۔ کرسمس کا کیک کاٹا گیا۔ بچوں کے چہرے پر خوشی نمایاں تھی۔ ۔ بچوں میں کھانا اور سویٹرز تقسیم کیے اور تحاٸف دیے گئے۔ اساتذہ کو بھی تحاٸف پیش کیا گئے۔ رانا لقمان احمد اور مس فرح مبین رفیق جن کو حرا فاٸونڈیشن کی جانب سے کمیونٹی سروس سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا ہے شرکت کی۔اور اپنے برانڈ پرزم سکن گلو کی طرف سے تحائف تقسیم کیے۔ اس ٹرسٹ کا قیام ہمیشہ سے تعلیم کی ترویح کے لیٸے ایک بہت اچھا قدم ہے۔ پروگرام میں کرسمس کی خوشیوں کو بچوں کے ساتھ کیک کاٹ کر منایا گیا۔

Post a Comment

0 Comments