Ticker

6/recent/ticker-posts

راشد نسیم نے جمپنگ جیکس میں مزید دو ریکارڈ اپنے نام کر لیے


  کراچی: راشد نسیم نے جمپنگ جیکس کی 40 اور 60 پاؤنڈ کیٹیگری میں مزید دو ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

اس طرح نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پہلی اور واحد ماشل آرٹس اکیڈمی بن گئی ہے جس نے اپنے 100 ریکارڈ مکمل کر لیے اور ریکارڈ کی تعداد 101 تک پہنچ گئی جبکہ دو مزید ریکارڈ منظور ہونے کے بعد راشد نسیم کے انفرادی ریکارڈ کی تعداد 81 ہوگئی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کر دی۔ پاکستان کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ ماشل آرٹس کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نسیم نے فٹنس کیٹیگری میں دو مزید ریکارڈ اپنے نام کیے۔

اس مرتبہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود کے 60 پاؤنڈ  اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ جمپنگ جیکس کے ریکارڈ کو توڑا عرفان محسود نے 60 پاؤنڈ کے ساتھ 81 مرتبہ چمپنگ جیکس کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ راشد نسیم نے 88 مرتبہ جمپنگ جیکس لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ دوسرا ریکارڈ 40 پاؤنڈ وزن کے 94 جمپنگ جیکس کا تھا جسے 95 جمپنگ جیکس لگا کر راشد نسیم نے توڑ دیا۔

اس طرح ماشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کے انفرادی ریکارڈ کی تعداد81 ہوگئی۔ راشد نسیم کا اگلا ہدف انفرادی طور پر 100 ریکارڈ مکمل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اکیڈمی اب تک 40 سے زیادہ بھارتی ریکارڈ توڑ چکی ہے جبکہ اسے چین، امریکا، انگلینڈ، مصر، سویٹزر لینڈ، جرمنی، اٹلی اور فرانس کے درجنوں ریکارڈ توڑنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اکیڈمی جو اب تک بریکنگ، پنچ، ککس، اسٹریچنگ، ننچکو، پش اپس، اسٹک، ایلبو اسٹرائیک، نی اسٹرایئک اور فٹنس کیٹیگری میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ راشد نسیم نے اپنا پہلا ریکاڑڈ 2013 میں بنایا تھا۔

راشد نسیم کا کہنا تھا کہ کسی اسپانسر اور حکومتی سپورٹ کے بغیر صرف 9 سال میں 100 ریکارڈ  مکمل کرنا کسی خواب سے کم نہیں ہے۔ انھوں نے شکوہ کیا کہ نہ تو حکومت نے کسی اعزاز سے نوازا اور نہ سپرستی کی جس کی وجہ سے بہت دل برداشتہ ہوں۔

Post a Comment

0 Comments