Ticker

6/recent/ticker-posts

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تیاری پکڑنی ہے ہم مکمل تیار ہیں، اس بار آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال جدید طریقے سے کیا جائے گا۔

ارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے پاگل شخص سے بات ممکن نہیں، انہوں نے تیاری پکڑنی ہے ہم مکمل تیار ہیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ریڈ زون احتیاط برتنے کے لئے سیل کیا تھا، آج کھول رہے ہیں، اور جب عمران خان آنے کا ارادہ ظاہرکریں گے تو دوبارہ سیل کردیں گے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، کسی نے پولیس نفری بھجوانے سے انکار کیا تو آئین کے تحت کارروائی ہوگی۔ وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ آنسوگیس اور ربڑ کی گولیوں کے استعمال کیلئے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا، ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا۔ عمران خان کا ہفتے سے تحریک شروع کرنے کا اعلان گزشتہ روز لاہور ميں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بولے کہ حکومت اليکشن سے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے ہفتہ سے حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ کو دھمکی دے، اُسے جواب ميں دھمکی دو، دھمکانے والوں کو کہو، ميرا آئين بنيادی حقوق کو تحفظ ديتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بدامنی کی طرف بڑھ رہا ہے، ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہورہی ہے کیونکہ یہاں انصاف اور قانون کی حکمرانی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ایسا شخص جو بدعنوانی کے ‘اوپن اینڈ شٹ’ مقدمات میں ملوث پایا گیا، اس سے مشورہ کیا جارہا ہے کہ ملک کی طاقتور فوج کا اگلا سربراہ کس کو مقرر کیا جائے۔

Post a Comment

0 Comments