Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی: ماہی گیروں کو لاکھوں روپے مالیت کی ہیرا مچھلی ہاتھ لگ گئی


 کراچی کےقریب گہرے سمندر  میں ماہی گیروں کو لاکھوں روپے مالیت کی ہیرا مچھلی ہاتھ لگ گئی۔

ترجمان فشر فوک فورم کے مطابق مچھیروں کے جال میں ہیرا مچھلی کا بڑا جھنڈ پھنسا اور مارکیٹ میں ہیرا مچھلی 600 سے700 روپے فی کلو فروخت ہوتی ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق  اتنی زیادہ تعداد میں کم گہرائی پر ہیرا مچھلی کا ملنا غیر معمولی ہے، ہیرا مچھلی قیمتی اور ذائقہ دار ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ماہی گیروں کے جال میں بڑی تعداد میں مچھلی لگنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ 

Post a Comment

0 Comments