Ticker

6/recent/ticker-posts

ملازمین میں ڈپریشن سے عالمی معیشت کو سالانہ 1 کھرب ڈالر کا نقصان پہنچنے لگا


 ملازمین میں ڈپریشن سے عالمی معیشت کو سالانہ ایک کھرب ڈالر کا نقصان پہننے لگا۔

عالمی ادارہ صحت اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے محنت کش طبقے کی ذہنی صحت کے تحفظ کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپریشن اور اینزائیٹی کی وجہ سے ہم ہر سال 12 ارب کام کے دن (workdays) ضائع کررہے ہیں جس سے عالمی معیشت کو سالانہ ایک کھرب ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے ملازمت کی جگہوں پر ذہنی صحت کے تحفظ سے متعلق گائڈ لائنز میں تجویز دی ہے کہ ان خطرات سے نمٹنے کیلئے ملازمین پر کام کے بوجھ اور منفی رویوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

ڈبلیو ایچ او نے تجویز دی ہے کہ دفاتر میں کام کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے مینیجرز کی تربیت ہونی چاہئے تاکہ وہ ملازمین پر دباؤ ڈالے بغیر بہتر طور پر کام لے سکیں۔

جون میں شائع ہونے والی ڈبلیو ایچ اور کی ورلڈ مینٹل ہیلتھ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2019 میں پوری دنیا میں ایک ارب افراد ذہنی امراض میں مبتلا تھے جن میں 15 فیصد تعداد ملازمت پیشہ لوگوں کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کے بعد عالمی سطح پر ڈپریشن اور اینزائیٹی کے مریضوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Post a Comment

0 Comments