Ticker

6/recent/ticker-posts

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم اچھا کریں یا نہ کریں،تنقید تو ہوتی ہے، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کام پرفارم کرنا ہوتا ہے،لوگوں کی باتیں نہیں سنتے۔

کراچی میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں جیت کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ناقدین کو کچھ کہنے والا میں کون ہوتا ہوں، کھلاڑیوں کا کام پرفارم کرنا ہوتا ہے،لوگوں کی باتیں نہیں سنتے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اچھا کریں یا نہ کریں،تنقید تو ہوتی ہے، میری اور رضوان کی یہی کوشش تھی کہ صورتحال کے مطابق کھیلیں اور اس لیے تنقید کو ہمیشہ مثبت لیتے ہیں۔

0 seconds of 31 secondsVolume 0%
 

بابر اعظم نے کہا کہ رضوان کے ساتھ کیمسٹری بہت اچھی ہے جس کی وجہ سے اوپننگ میں آسانی ہوتی ہے اور ہم سب ایک دوسرے پر بھروسہ رکھتے ہیں۔

ٹیم سے متعلق کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ مختلف کامبی نیشن آزمائیں اور جو گزر جاتا ہے اس کو بھولنے کی کوشش کریں۔

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ آگے بڑا ایونٹ ہے اور اس کےلیے تیاری کرنی ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments