Ticker

6/recent/ticker-posts

عدالت کا ایاز امیرکا نام بہوکے قتل کے مقدمے سے خارج کرنےکا حکم


 اسلام آباد : سارہ انعام قتل کیس میں عدالت نے  سینیئر صحافی ایاز امیر کا نام  مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس میں  ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا، اس  دوران اسلام آباد پولیس نے  ایاز  امیر کے مزید  5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

 دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ سارہ انعام کے والد بھی اسلام آباد پہنچ گئےہیں، مرکزی ملزم شاہنواز کا ان سے رابطہ ہوا تھا،  رات کو مزید تفتیش کی۔

دوران  سماعت  ایاز امیر کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کا اس کیس سے کوئی لینادینا نہیں ہے،  پولیس نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرکے ایاز  امیرکو گرفتار کیا، ان کے خلاف اسلام آباد پولیس کے پاس ثبوت کیا ہیں؟  واقعےکے وقت  ملزم  چکوال میں موجود تھا، واقعے کا معلوم ہونے  پر  پولیس کو  اطلاع  دی،  بیرون ملک سے اگر کوئی شخص آرہا ہے تو وہ اس کیس کا گواہ نہیں ہوسکتا۔

وکیل ایاز امیر کے مطابق 35 برسوں سے ایاز امیر کا فارم ہاؤس سے کوئی تعلق نہیں، اسلام آباد پولیس عدالت کو آگاہ نہیں کرسکی کہ کن ثبوتوں کےتحت ایاز امیر کو گرفتار کیا، ایاز امیر  تفتیش سے نہیں بھاگ رہے، کوئی ایسا ایکٹ بتادیں جس سے ثابت ہو ملزم ایاز امیر قتل میں ملوث ہے۔

Post a Comment

0 Comments