Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور میں پاک انگلینڈ سیریز،ٹریفک پولیس کے اہم احکامات جاری


 لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر منتظرمہدی نے بتایا ہے کہ شہر میں پاکستان انگلینڈ ٹی 20 میچز کے دوران ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا تاہم اس دوران کچھ سڑکوں کو چند منٹوں کےلئے بند کردیا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور سید منتظر مہدی نے بتایا کہ غیرملکی ٹیموں کی سیکورٹی پرکوئی کمپرومائز نہیں ہوگا اور کوشش ہوگی کہ عوام کے لیے کم از کم سے مشکلات ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ ٹریفک کی روانی کے لیے 1ہزار ٹریفک وارڈن لگائے گئے ہیں، صرف 12 سے 14 منٹ ٹیموں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم تک آمدورفت ہوگی اور اتنا ہی وقت ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مال روڈ، گلبرگ اور کنال روڈ پر ٹیموں کی روانی کے وقت سفر نہ کیا جائے تاہم شہر کی کسی بھی سڑک کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا۔

منتظرمہدی نےبتایا کہ شائقین کرکٹ گورنمنٹ کالج گلبرگ، لبرٹی اور ایل ڈی اے پلازہ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔

سی ٹی اولاہور نے واضح کردیا کہ ٹیموں کے گزرنے کےبعد ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا تاہم اس سے قبل مال روڈ،جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

اس کے علاوہ فیروز پور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگی۔

انھوں نے بھی بتایا کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 3 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں تاکہ شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہو۔

منتظر مہدی کےمطابق میچز سے قبل اور میچز کے بعد راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments