Ticker

6/recent/ticker-posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا وکلا کیلئے رہائشی کالونیاں بنانے کا اعلان


 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے وکلا کے لیے ضلع اور تحصیل کی سطح پر رہائشی کالونیاں بنانے کا اعلان کردیا۔

وکلا برادری سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے رہائشی کالونیاں بنانے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہر ضلع اور تحصیل میں صحافی کالونیوں کی طرح وکلا کیلئے بھی رہائشی منصوبے بنائے جائیں گے۔

انہوں نے وکلا اور اہل خانہ کے لیے مفت علاج کی سہولیات دینے کا بھی  اعلان کیا۔

وکلا کے ساتھ ہو نے والی ملاقات میں  مونس الٰہی سمیت اتحادی رہنما حسان نیازی اورعامر سعید بھی موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments