Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور میں خاتون ڈینگی ورکر کو ہراساں کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔


 لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے خاتون ڈینگی ورکر کا کام کرنا مشکل کر دیا ہے، اور ملزم کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ ورکر راستے پر جارہی ہے، کہ پیچھے سے ایک موٹرسائیکل سوار اس کے قریب جاکر اسے تھپڑ مارنے کی کوشش کرتا ہے اور آگے نکل جاتا ہے۔

پولیس نے لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں لڑکی نے مؤقف پیش کیا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسے ایک ماہ سے ہراساں کررہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے، اور موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی مدد سے ملزم کا سراغ لگانے کی کوشش جاری ہے۔



Post a Comment

0 Comments