Ticker

یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ آزادکشمیر کے شعبہ پیتھو بیالوجی میں ایک روزہ سمال رومیننٹس نیکراپسی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے شعبہ پیتھو بیالوجی میں ایک روزہ سمال رومیننٹس نیکراپسی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں وٹرنری سے متعلقہ پروفیشنلز ، اساتذہ کرام و طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ورکشاپ میں ریسورس پرسن ڈاکٹر اشتیاق احمد ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور تھے۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد کا شمار پاکستان کے مایہ ناز پیتھالوجسٹ میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی فیلڈ تجربہ کی روشنی میں ورکشاپ کے شرکاء کو سمال رومیننٹس نیکراپسی کی مناسبت سے ٹیکنیک اور بیماریوں کے متعلق تشخیص کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اس کے بعد ہینڈذ آن پریکٹس کے ذریعے عملی طور پر پریکٹس کرنا سکھایا گیا ۔ اس موقع پر چیرمین آف ڈیپارٹمنٹ پیتھو بیالوجی اور ڈایریکٹر اوروک ڈاکٹر شہزاد اکبر خان نے ورک شاپ کی اہمیت ، اغراض و مقاصد ، درپیش مشکلات اور ان کے حل پر روشنی ڈالی ۔ یہ شعبہ پیتھالوجی میں اپنی نوعیت کی چوتھی ورکشاپ تھی اس موقع پر ڈین فیکلٹی نے ڈاکٹر شہزاد اکبر خان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ چیرمین ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر نوید صابر ، مسٹر عبدالباسط اور وحید حسین کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر شرکاء ورکشاپ میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔ ڈاکٹر محمد شہزاد اکبر خان نے ورکشاپ کے ریسورس پرسن کو سوینر بھی پیش کیا۔

Post a Comment

1 Comments