Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور: ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کے سرغنے کی انوکھی حرکت


 لاہور میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کے سرغنے نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ایسا منصوبہ بنایا کہ پولیس بھی بیوقوف بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں 12 ڈاکو ایک فیکٹری میں واردات کرنے پہنچے تو گارڈز نے خطرہ بھانپ فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے ڈاکووں کا باس 3 گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔

زخمی ڈاکو فیکٹری سے فرار ہوا اورکچھ فاصلے پر جا کر اپنے موبائل سے ون فائیو پر کال کی اور پولیس کو بتایا کہ اس کے ساتھ واردات ہو گئی اور مزاحمت پر ڈاکووں نے اسے گولیاں مار کر زخمی کرديا ہے۔

پولیس نے موقع پرپہنچ کرزخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کیا اور اپنی نگرانی میں علاج شروع کرا دیا تاہم فیکٹری کے قریب لگے کیمروں کی فوٹیج سے بھانڈہ پھوٹا۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ گینگ کا سرغنہ سنی ديہاڑی دارمزدوروں کو پانچ ہزارروپے يوميہ اجرت کے عوض 100 سے زائد وارداتیں کرا چکا ہے۔

Post a Comment

0 Comments