Ticker

6/recent/ticker-posts

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں کارکنان پر تشدد کا معاملہ،پنجاب حکومت کابڑا اقدام


 وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 25 مئی کےواقعات کی تحقیقات کے لئے ون مین ٹربیونل قائم کر دیا گیا،،،، ٹربیونل کے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے گئے،،، مشیر اطلاعات عمرسرفراز چیمہ کہتے ہیں،،، 25 مئی کو فاشزم کی انتہا کرنے والے کردارجلد گرفت میں آئیں گے۔

25مئی کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پولیس تشدد کےواقعات کامعاملہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر واقعات کی تحقیقات کے لئے ون مین ٹربیونل قائم کردیاگیا۔جسٹس ریٹائرڈشبررضا رضوی کو ون مین ٹربیونل  مقررکیا گیا،ٹی او آر زبھی  جاری کردئیے گئے ۔

 ون مین ٹربیونل  25مئی کو ہونے والے واقعات کے حقائق اوروجوہات کا تعین کرے گا۔ ٹربیونل  مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کے لئے سفارشات پیش کرے گا۔کوئی بھی شہری 25 مئی کےواقعات سے متعلق پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے۔ناخوشگوار واقعات کے دوران پولیس تشدد سے متاثرہ یا زخمی افراد اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔ حکومت پنجاب نے شہریوں کو ٹربیونل  سے رابطہ کر نے کی ہدایت کردی ۔مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ  25 مئی کو فاشزم کی انتہا کرنے والے کردارجلدگرفت میں آئیں گے،،،پنجاب حکومت کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنا رہی ،،سب امورقانون اور انصاف کے دائرے میں رہ کر انجام دیئے جا رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments