Ticker

6/recent/ticker-posts

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یو این کا خطاب ایک بہانہ ہے، اصل میں نواز شریف کومنانا ہے LA NEWS HD

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر 2 مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا گیا تو گندم، کپاس اور گنے کی بوائی نہیں ہو پائے گی، پھر کسان کیا کرےگا، اورغذائی بحران پیدا ہوگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت2 ہزار سے 4 ہزار من مقرر کرنا غریب کو گھاس کھانے پر مجبور کرنا ہے، سردیوں سے پہلے ہی گیس کی شارٹ فال شروع ہوگئی ہے، مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ سابق وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی چندے کی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے، نہ کوئی غیرملکی امداد ملی نہ ملکی امداد کی ساکھ ہے، اور دوسری طرف عمران کے ٹیلی تھون دکھانے پر بھی پابندی عائد ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ (UN) کا خطاب ایک بہانہ ہے، اصل میں نواز شریف کومنانا ہے، ن اور ش کی سیاست آر پار ہو جائے گی، اور اور پی ڈی ایم (PDM) الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments