Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور میں دو ملزمان نے اسلحے کے زور پر شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے LA NEWS HD

جنسی درندگی کا افسوسناک واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیش آیا جہاں دو ملزمان گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ متاثرین کی شکایت پر پولیس نے شکایت درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر میاں بیوی پر اسلحہ تان لیا اور شوہر کے سامنے جنسی درندوں نے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان خاتون کی عصمت دری کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرین کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے مرکزی ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments