Ticker

6/recent/ticker-posts

چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیسوں کےمعاملےمیں حکومت پر کوئی اعتماد کو تیارنہیں LA NEWS HD

عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ مجرموں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت اور ان کے سرپرستوں نےگزشتہ شب سیلاب متاثرین کیلئےعطیات جمع کرنےکےحوالےسےمنعقدہ میری ٹیلی تھون کی نشریات رکواکر نئی سطح تک گراوٹ کامظاہرہ کیاہے۔ چیرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ پہلےانہوں نےچینلز پر ٹیلی تھون نہ دکھانےکےحوالے سےدباؤ ڈالا۔اسکےباوجود جب چند چینلز نےنشریات جاری رکھیں تو انہوں نےکیبل آپریٹرز کو دھمکایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سےثابت ہوتا ہےکہ قوم میں ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سےیہ کس قدرخوفزدہ ہیں۔انہیں یہ بھی عِلم ہےکہ لوٹ مار کی طویل تاریخ کےباعث پیسوں کےمعاملےمیں کوئی ان پر اعتماد کو تیارنہیں۔ چنانچہ مجھےاور میری جماعت کو نشانہ بنانےکیلئےانہوں نےسیلاب متاثرین کیلئےعطیات جمع کرنےکی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی۔ یہ بےحسّی ناقابلِ تصوّر ہے!۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اس سب کے باوجود ہم محض 2 گھنٹوں میں 5.2 ارب روپے جمع کرنےمیں کامیاب رہے۔میں دیارِغیرخصوصاًامریکہ میں مقیم پاکستانیوں سمیت عطیہ کرنے والے ہر ایک فرد کا مشکور ہوں۔

Post a Comment

0 Comments