Ticker

6/recent/ticker-posts

شہدائے لسبیلہ کیخلاف پروپیگنڈے میں ملوث مزید 14 افراد گرفتار


 لسبیلہ ہیلی کاپٹرحادثے کے بعد شہداء کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف ایف آئی اے سائبرکرائم کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آٗئی اے حکام کے مطابق تازہ کارروایئوں میں ملک کے مختلف شہروں سے مزید 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق لاہور سے 11 خیبرپختونخوا سے 2 اور کراچی سے ایک شخص گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ منفی پروپیگنڈا مہم چلانے والوں کے خلاف 15 سے زائد مقدمات درج بھی درج کرلیے گئے۔

ایف آٗئی اے کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہداء کیخلاف منفی مہم میں ملوث دیگر ملزمان کیِخلاف تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ یکم اگست کو لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر سمیت 6 افراد سوار تھے، بعد ازاں 2 اگست کو لاپتا ہوجانے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

Post a Comment

0 Comments