لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فوج کے شہدا کے خلاف مہم کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
دستاویز کے مطابق پاک فوج کے شہدا کے خلاف مہم پر ایف آئی اے کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور کُل 580 اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی، 178 اکاؤنٹس پر پی ٹی آئی کا جھنڈا یا نشان پائے گئے۔
ایف آئی اے دستاویز نے بتایا کہ 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شہدا کے خلاف مہم میں شامل تھے، شناخت شدہ اکاؤنٹس کی تعداد 168 اور جعلی اکاؤنٹس کی تعداد238 ہے۔
ایف آئی اے دستاویز کے مطابق 123 اکاؤنٹس کی شناخت نادرا کے سپرد کردی گئی ہے، 33 اکاؤنٹس دوسرے ممالک سے چلائے جارہے تھے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے پاک فوج کےخلاف مہم چلانے والے 234 اکاؤنٹس کو شناخت کیا، گوجرانوالا میں 12 انکوائریز میں سے 6 مقدمات درج اور 5 افراد گرفتارہوئے۔
دستاویز کے مطابق فیصل آباد کی 7انکوائریز میں 4مقدمات درج اور 4افراد گرفتار ہوئے جبکہ لاہور کی 7 انکوائریز میں 2 مقدمات درج اور 2افراد گرفتار ہوئے اور4نوٹس جاری کیے۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا، کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ہیلی کاپٹرکا ملبہ موسیٰ گوٹھ سے ملا تھا۔

0 Comments