Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہوریوں کو 3 سال پرانا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے ایک کولڈ اسٹوریج سے 3 سال پرانا گوشت برآمد کیا ہے جو مبینہ طور پر عوام کو کھلایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر کھوتے کے گوشت کے طعنے سننے والے لاہور کے شہریوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ جو گوشت انہیں کھلایا جاتا رہا ہے وہ کئی برسوں پرانا بھی ہوسکتا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں ملتان روڈ پر واقع کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ مار کر 7 ہزار کلو زائد المعیاد گوشت پکڑ لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ گوشت 3 برس پرانا ہے۔ اس میں سری پائے اور کھد بھی شامل ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زائد المعیاد گوشت قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جلا کر تلف کر دیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران کولڈ اسٹوریج کی نشاندہی ہوئی تھی، کولڈ اسٹور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تمام خریداروں کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments