بلوچستان ( Balochistan ) کے ضلع نصیر آباد ( Nasirabad ) میں سی ٹی ڈی ( CTD ) اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی ( بلوچستان ) کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات سی ٹی ڈی حکام کی گاڑی نصیرآباد کے علاقے نوتال کے قریب سے گزری تو گھات لگائے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔
اس دوران سی ٹی ڈی پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ فائرنگ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گولیوں سے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
مرنے والوں کی شناخت سے متعلق تاحال ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈیرہ مراد جمالی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے حساس دستاویزات اور اسلحے کو قبضے میں لے لیا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ ہلاک کیے گئے دو دہشت گردوں کا تعلق ضلع صحبت پور کے علاقے سے ہے۔
0 Comments