Ticker

6/recent/ticker-posts

5 ارب ڈالر پلیٹ میں رکھ کر پیش کیے گئے لیکن کہا ایبسولوٹلی ناٹ: نواز شریف


 مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں پلیٹ میں رکھ کر 5 ارب ڈالر دیے گئے لیکن ہم نے کہا ایبسولوٹلی ناٹ، پاکستان کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا بڑا شکر ہے کہ آج بیٹی مریم میرے ساتھ بیٹھی ہے، والدہ پنڈی والی جیل آکر مجھ سے کہتی تھیں تمہارے بغیر واپس نہیں جانا، وہ پولیس والوں سے کہتی تھیں میں بھی اس کے ساتھ رہوں گی مجھے بھی یہیں رکھ دو، میں والدہ کے سرہانے بیٹھا تھا، والدہ نے میرے ہاتھوں میں جان دی۔

واز شریف نے کہا کہ ہمیں 5 ارب ڈالر پیش کیے گئے لیکن ہم نے اس پر کہا ایبسولوٹلی ناٹ، پاکستان کی اپنی غیرت ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے آپ کو انتقام لینا تھا آپ لے لیتے، پاکستان سے انتقام لینے کا آپ کو کس نے کہا، آپ نے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا ہے۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ میرے دور تک عوام خوش تھے لیکن عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments