Ticker

6/recent/ticker-posts

بورے والا : دوران ڈکیتی 6 افراد کی 2 خواتین سے زیادتی


 بورے والا میں ہفتہ کو 6 ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعہ ساہوکا تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں علی الصبح 6 ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر مردوں کو رسیوں سے باندھ کر دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور 6 ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ حکام کے مطابق طبی معانے میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ایک روز بعد بھی ملزمان کی عدم گرفتاری پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مظفرگڑھ میں بھی دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ چند ماہ قبل جہلم کے صدر تھانے کی حدود میں حاملہ خاتون کو 5 افراد نے مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

Post a Comment

0 Comments