Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان سے اغوا کی جانیوالی 6 سالہ بچی بازیاب


 رحیم  یار خان: پولیس نے اسکول سے واپسی پر اغوا کی جانے والی بچی کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کےمطابق 6 سالہ بچی کو تین روز قبل اسکول سے واپسی پر اغوا کیا گیا تھا جسے سرچ آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ظاہر پیر میں سرچ آپریشن کیا گیا جس دوران اغوا کار بچی کو گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

نجی اسکول کی طالبہ 6 سالہ عروج فاطمہ کا کہنا ہےکہ اسے اسکول سے واپسی پر دو افراد نے اغوا کیا۔

Post a Comment

0 Comments