Ticker

6/recent/ticker-posts

شوہر نے بیوی پر بدترین تشدد کے بعد دوسری منزل سے پھینک دیا


 لاہور: ہنجروال کے علاقے میں شوہر نے بیوی پر بدترین تشدد کے بعد دوسری منزل سے پھینک دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عامر علی کی جانب سے انتہائی اقدام کے بعد قدوسیہ کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید چھوٹیں آئیں۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرا خاوند مجھے پر بدترین تشدد کرتا تھا اور وہ مجھے جان سے مارنا چاہتا تھا۔

خاتون نے کہا کہ دوسری منزل سے پھینکے جانے کے بعد اللہ نے میری جان بچائی، اعلی پولیس افسران وزیر اعلی پنجاب مجھے انصاف دلائیں۔ متاثرہ خاتون کے والد اشرف کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Post a Comment

0 Comments