Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور ہائیکورٹ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقۂ کار پیش کرنے کیلئے آخری مہلت


 لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار پیش کرنے کیلئے سرکاری وکیل کو آخری موقع دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جوڈیشل ایکٹوزم کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم یا زیادہ کرنے کا کوئی میکنزم نہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے وقت قوانین اور رولز کی خلاف وزری کی جاتی ہے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ عدالت فوری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا طریقۂ کار طلب کرے۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے میکنزم سے متعلق تفصیلات جمع نہ کرائی جس پر عدالت نے اظہار ناراضی کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل کو کوئی موقع نہیں دیا جائے گا، ہر حال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے طریقے سے متعلق تفصیلی رپورٹ دی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Post a Comment

0 Comments