پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں قصور روڈ پر قائم ایک یونٹ پر چھاپہ مارا دودھ کو پھٹنے سے بچانے کیلئے لاشوں کو محفوظ کرنیوالا کیمیکل ملایا جاتا تھا، پولیس نے 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا۔
لاہور کے شہریوں کو دودھ کے نام پر ’’سفید زہر‘‘ پلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قصور روڈ پر چھاپہ مار کر کر 12 ہزار 600 لیٹر دودھ، 32 لیٹر آئل اور کیمیکل برآمد کرلیا۔
پی ایف اے کی شکایت پر قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنیوالے 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس یونٹ سے روزانہ 20 ہزار لیٹر جعلی دودھ سپلائی کیا جاتا تھا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے سفید محلول کینسر جیسے امراض کا سبب بن سکتا ہے، کسی کو بھی انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
0 Comments